“ایک بھی لاش نہیں ہے، صرف فیک ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں: عطا اللہ تارڑ

عطا اللہ تارڑ کا بیان: “ایک بھی لاش نہیں ہے، مہنگائی کم ہوگئی ہے”

ایک بھی لاش نہیں ، اگر ہوتی تو سامنے آجاتی، عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک بھی لاش نہیں ہے، اگر ہوتی تو سامنے آجاتی۔
کوئی کہتا ہے 4 ہزار لاشیں ہیں، کوئی کہہ رہا ہے 400 لاشیں ہیں، کوئی کہہ رہا ہے 160 لاشیں ہیں، لاشیں نہ ہوئیں پودے ہوگئے جو جگہ جگہ اگ رہےہیں۔
اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر وائرل فیک ویڈیوز اور اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
معیشت ترقی کر نہیں رہی، ترقی کرچکی ہےانہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرچکا ہے، بیرون ممالک سےبھی انویسٹمنٹ آرہی ہے۔
مہنگائی 78 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، یہ ترقی نہیں تو اور ایک کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں