فخر زمان نے بابر اعظم کے لیے ٹوئٹ پر خاموشی توڑ دی: کیا وہ نادم ہیں؟
بابراعظم کے لیے ٹوئٹ نہ ہی کرتا تو اچھا تھا، فخر زمان
پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے بالآخر بابر اعظم کے لیے ٹوئٹ کرنے پر خاموشی توڑ دی۔
حالیہ انٹرویو کے دوران قومی بیٹر فخرزمان نے کھل کر بابراعظم کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی اور اس کی وجوہات بتائیں۔
میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے ٹوئٹ کی تھی۔
، آپ کے دل میں آیا کہ اس سے بہتر طریقہ بھی کوئی ہوسکتا تھا اور یہ کہ آپ کو ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔
فخر زمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بعد میں تو بالکل خیال آیا کہ یہ ٹوئٹ نہ ہی کرتا تو اچھا تھا۔
، لوگوں کے ذہنوں میں یہ بات بھی آئی کہ میں نے بورڈ کے فیصلے پر تنقید کی ہے مگر یہ 100 فیصد غلط بات ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں