بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا ان کا کام نہیں ہے

بانی پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں ہے: ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی تک رسائی دینا میرا کام نہیں ہے۔
، مذاکرات کی کامیابی حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں پر منحصر ہے۔
حکومت و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اقدام خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
، اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ آپ اراکین کے لیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں