بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی: نیپرا 31 دسمبر کو فیصلہ کرے گا
بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
بجلی کی قیمتوں میں 63 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا 31 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرو دی ہے۔
درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔
جس کی مجموعی پیداواری لاگت پچپن ارب 76 کروڑ روپے رہی ۔
ایل این جی سے 23 روپے 20 پیسے فی یونٹ، ایران سے 27 روپے 15 پیسے فی یونٹ بجلی حاصل کی گئی۔
جبکہ کوئلے سے 14 روپے 2 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔
نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔
گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں