حکام کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان، صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ کا فائدہ

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ کا فائدہ ہونے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے، جس سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 63 پیسے کمی کی درخواست پر سماعت چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہوئی۔
جس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ نومبر کا فیول پرائس منفی 63 پیسے میں ہے۔
حکام نے نیپرا میں بتایا کہ منفی ایف سی اے سے صارفین کو 4 ارب 89 کروڑ کا ریلیف مل سکتا ہے۔
پرانی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں ڈھائی روپے منفی ہیں۔
گزشتہ ماہ کے دوران مقامی کوئلے سے پیداوار اضافی رہی اور نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ بجلی کے یونٹ پیدا کیے گئے۔
نومبر میں پیداواری لاگت ریفرنس لاگت کے نزدیک آئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں