“روس کا برکس ممالک کو ڈالر استعمال کرنے پر مجبور کرنے کے امریکی دھمکی پر جوابی کارروائی کا اعلان”

“روس کی برکس ممالک کو ڈالر کے متبادل کرنسی پر ردعمل، جوابی کارروائی کی دھمکی”

برکس ممالک کو ڈالر استعمال کرنے پرمجبور کیا گیا تو جوابی کارروائی کریں گے،روس
برکس ممالک کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر روس کا ردعمل آگیا۔
ترجمان روسی صدر کا کہنا ہے کہ برکس ممالک کو ڈالر استعمال کرنے پرمجبور کیا گیا تو جوابی کارروائی کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی لانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس ممالک نہ تو اپنی کرنسی لائیں نہ ہی ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کریں، ایسا کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں۔
ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق برکس ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔
برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے۔
رواں برس برکس میں عرب امارات، ایران، مصر اور ایتھوپیا نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں