“شامی صدر بشارالاسد کو روس میں سیاسی پناہ مل گئی”

“بشارالاسد ماسکو پہنچ گئے، روس نے انہیں سیاسی پناہ دے دی”

بشارالاسد ماسکو پہنچ گئے، روس نے سیاسی پناہ دیدی
شامی صدر بشارالاسد کی اہلخانہ کے ہمراہ ملک چھوڑ کر روس میں سیاسی پناہ لینے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے نے کریملن میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ معزول شامی صدر بشارالاسد اور ان کے اہلخانہ ماسکو پہنچ چکے ہیں ۔
جہاں روس نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سیاسی پناہ دے دی ہے۔
اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ بشارالاسد اہلخانہ کے ہمراہ اکیلے روس پہنچے ہیں یا ان کے بعض قریبی ساتھی بھی ساتھ گئے ہیں۔
قبل ازیں بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی متضاد خبریں سامنے آرہی تھیں۔
عالمی میڈیا پر متضاد رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بشارالاسد کے طیارے کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہوگیا ہے۔
اور خدشہ ہے کہ کوئی حادثہ پیش آیا ہے اور وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں