بشارالاسد کی اہلیہ اسما اسد دوبارہ کینسر میں مبتلا، بچنے کے امکانات کم

شام کی خاتون اول اسما اسد دوبارہ کینسر میں مبتلا: ڈاکٹروں نے بچنے کے امکانات کم ظاہر کیے

بشارالاسد کی اہلیہ دوبارہ کینسر میں مبتلا، بچنے کے امکانات کم
شام کے سابق آمر بشارالاسد کی اہلیہ اسما اسد دوبارہ کینسر میں مبتلا ہوگئیں،۔
خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کے سبب ان کی طبیعت شدید خراب ہے اور ڈاکٹرز نے ان کے بچنے کا 50 فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔
برطانوی جریدے ’ٹیلی گراف‘ کی رپورٹ کے مطابق شام کے معزول صدر بشار الاسد کی برطانوی نژاد اہلیہ اسما اسد کو انفیکشن سے بچانے کے لیے تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
، اسد فیملی سے رابطے میں رہنے والے ذرائع کا کہنا ہےکہ اسما اسد کے والد فواز اخراص ان کی تیمارداری کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود ہیں تاہم وہ دل گرفتہ ہیں۔
رواں سال مئی میں شام کے صدارتی محل نے اعلان کیا تھا کہ اس وقت کی خاتون اول خون کے سرطان میں مبتلا ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں