“محمد یونس کا کہنا ہے بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر تک ممکن ہیں”
بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر میںہونگے، عبوری حکومت
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ، نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے کہا ہے کہ اگر انتخابی اصلاحات پہلے مکمل کرلی جائیں۔
تو بنگلہ دیش میں انتخابات 2025 کے آخر تک منعقد کیے جا سکتے ہیں۔
محمد یونس نے ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے خطاب میں کہا کہ اگر سیاسی اتفاق رائے ہو اور ووٹر لسٹ صرف معمولی اصلاحات کے ساتھ درست طریقے سے تیار کی جائے تو 2025 کے آخر تک انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں اگست سے واحد نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت قائم ہے۔
، جب اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور بھاگ کر بھارت چلی گئی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں