بھارتی پولیس کا کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال، احتجاجی مارچ روکا گیا

ہریانہ پولیس کا کسانوں پر طاقت کا استعمال، شمبھو بارڈر پر مارچ روک دیا

بھارتی پولیس کا کسانوں پر طاقت کا استعمال
چندی گڑھ: بھارت میں ہریانہ پولیس احتجاج کرنے والے کسانوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اتر آئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کسانوں نے آج اپنا مارچ دوبارہ شروع کیا ۔
جب کہ دارالحکومت میں داخل ہونے کی یہ ان کی تیسری کوشش تھی۔
تاہم ہریانہ پولیس نے کسانوں پر شمبھو بارڈر پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
کسانوں کی یونین نے بتایا کہ سو سے زائد کسانوں کے ایک گروپ نے شمبھو بارڈر سے اپنا پیدل مارچ دوبارہ شروع کیا ۔
تاہم پولیس نے مارچ کرنے والے کسانوں کو روک دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں