بھارتی کسانوں کی مودی کے مظالم کے خلاف جدوجہد جاری، پنجاب میں 7 گھنٹوں تک بند

کسانوں کی جدوجہد جاری: مودی سرکار کے ظلم کے خلاف پنجاب بند کی کال

بھارتی کسانوں کی مودی کے مظالم کے خلاف جدوجہد جاری
بھارتی کسانوں کی مودی سرکار کے مظالم کے خلاف جدوجہد جاری ہےدہلی چلو، ریل روکو، اور اب پنجاب بھی بند کردیا گیا۔
نام نہاد جمہوریت کی علمبردار نریندر مودی سرکار اپنے ہی کسان طبقے کو کچلنے میں مصروف ہے، ۔
بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ہے۔
کسان یونینز اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہونے کےبعد دہلی چلو تحریک ریل روکو تحریک میں بدل گئی۔
اور اب “پنجاب بند”کی کال دیدی ہے،کسان مزدور مورچہ اور کسان سنگٹھن مورچہ نے پنجاب بند کی کال دے دی ہے۔
پنجاب میں آج صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک تمام شعبے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
سڑکوں اور بازاروں میں مکمل ہڑتال ہوگی،۔
پنجاب بند کی کال جگجیت سنگھ ڈالےوال کے حق میں دی گئی ہے،۔
جو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں