“ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ: وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا”
وزیراعظم شہبازشریف کی ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم شہبازشریف نے نومبر 2024 میں ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2.9 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر بھیجنے پر وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔
جن کی محنت اور عزم نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نومبر 2024 میں ترسیلات زر میں گزشتہ برس کے مقابلے 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جو حکومت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں ترسیلات زر 14.8 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں
جس کا سہرا حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو جاتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور ان کا کردار ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
ان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ ہمارے قیمتی اثاثے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں