پاکستان کی معیشت میں بہتری: ترسیلات زر 35 ارب ڈالر کی توقع
رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے، محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال ترسیلات زر 35 ارب سے زائد رہنے کی توقع ہے۔
معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹھوس اقدامات سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی ساڑھے 6 سال کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔
اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود کم کرتے ہوئے 13 فیصد کی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سال بہ سال کی بنیاد پر ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں