گورنر پنجاب نے کہا: صرف لاہور نہیں، ترقیاتی منصوبے پورے پنجاب میں ہونے چاہئیں

پنجاب کے تمام شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان

ترقیاتی منصوبے پورے پنجاب میں ہونے چاہئیں: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا گواہ ہے پنجاب میں کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں پر غریب آدمی کا فری علاج ہو سکے ۔
جبکہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں غریب مریضوں کا بڑے سے بڑا علاج فری ہوتا ہے۔
اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پورے پنجاب میں ہونے چاہئیں۔
صرف لاہور پنجاب نہیں ہے اٹک، چکوال، جہلم، راجن پور اور ڈی جی خان بھی پنجاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام ہر چیز پر ٹیکس دے رہی ہے۔
اس کے باوجود پنجاب کے حکمران کے عوام کو ریلیف دینے کے بلند و بانگ دعوے فریب ہیں

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں