“ترکیہ شام کو فوجی تربیت دینے کے لیے تیار، انقرہ کی نئی حکمت عملی”
شام کو فوجی تربیت دینے کیلئے تیار ہیں، ترکیہ
ترکیہ کے وزیردفاع یسار گولر نے کہا ہے کہ شام میں نئی انتظامیہ کے مثبت پیغامات کی وجہ سے انہیں حکومت کرنے کا ایک موقع ملنا چاہیے۔
، انقرہ فوجی تربیت کی درخواست پر مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہے گا۔
یسار گولر نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’ نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے بیان میں تمام حکومتی اداروں، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ بہتر تعلقات کا اظہار کیا ہے۔
’واضح رہے کہ شام میں معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغیوں کو ترکیہ کی حمایت حاصل رہی ہے۔
دریں اثنا ترکیہ نے شامی دارالحکومت میں اپنے انٹیلی جنس سربراہ کے دورے کے بعد ہفتے کے روز دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں