“ترکیہ ہیلی کاپٹر حادثہ: پاکستان کا 6 فوجیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام”
پاکستان کا ترکیہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار
پاکستان نے ترکیہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ترک شہداء کے خاندانوں اور ترکیہ کے عوام سے تعزیت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔
شہداء میں ترکیہ کے آرمی ایوی ایشن اسکول کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عیسیٰ بےدیلی بھی شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
پاکستان نے ترکیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں