اگلے 4 سال میں توانائی کے شعبہ کا بحران ختم ہو جائے گا: اویس لغاری

توانائی کے شعبہ کا بحران: اویس لغاری کا دعویٰ

اگلے 4 سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئیگا:اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کاری کے نظام کی نجکاری کی جارہی ہے۔
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمے داری نہیں رہے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام (صارفین) اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اگلے 4 سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے۔
، پہلے صنعتوں کوساڑھے 58 روپے کا ملنے والا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جارہا ہے۔
، ہم نے اپنی اندسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں