ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری

سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن رولز کا مسودہ عوامی رائے کے لیے پیش کیا

ججز تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ججز تعیناتی کے لئے جوڈیشل کمیشن رولز کا ابتدائی مسودہ عوامی رائے جاننے کے لئے ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔
مسودے کے مطابق ججز کی تقرری کے لئے میرٹ پروفیشنل کوالیفیکیشن، قانونی پر عبور اور صلاحیت پر مشتمل ہوگا ۔
جب کہ ججز کے لئے میرٹ میں امیدوار کی ساکھ اور دباؤ سے آزاد ہونا بھی شامل ہوگا۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ ججز کے لئے نامزدگیوں میں وکلاء اور سیشن ججز کی مناسب نمائندگی ہونی چاہیے۔
، سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لئے تمام ہائی کورٹس کی مناسب نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
اور سپریم کورٹ میں تعیناتی ہائی کورٹس کے پانچ سینئر ترین ججز میں سے ہونی چاہیے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں