کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول کھل گئے اور موبائل فون سروس بحال
کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال
ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد اموات کے بعد سیاسی جرگے کی مداخلت سے علاقے میں مکمل جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اور آج علاقے میں اسکول بھی دوبارہ سے کھل گئے۔
کرم کے ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود نے بتایا ہے کہ سیاسی جرگے کی جانب سے جنگ بندی کے بعد علاقے کے تمام اسکول اور کالجز کھل گئے ہیں۔
اس کے علاوہ موبائل فون سروس بھی بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
جو ضلع میں مسلح تصادم کے نتیجے میں بند کردی گئی تھیں۔
تاہم فریقین کے درمیان جنگ بندی کے باوجود پاراچنار اور اپر کرم کو صوبائی دارالحکومت پشاور سے ملانے والی ہائی وے تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں