حارث رؤف پلئیر آف دی منتھ نومبر کا ایوارڈ اپنے نام کر گئے

حارث رؤف نے آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ ایوارڈ جیتا

حارث رؤف آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پلئیر آف دی منتھ نومبر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ نومبر کا اعلان کردیا گیا ہے اور قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 10 اور نومبر کے مہینے میں مجموعی 18 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
حارث رؤف کا مقابلہ بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن سے تھا۔
آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف نے تین ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو 22 سال بعد آسٹریلیا میں سیریز جیتوائی تھی۔
اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں