حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن، 2 لاکھ روپے کی قسط کے ساتھ درخواست جمع کرائیں
حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن‘وزارت مذہبی امور
حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 75 ہزار 337 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
نامزد بینک آج بھی حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط کے ساتھ نزدیکی بینک میں درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی اسپانسرشپ اسکیم میں بلا قرعہ اندازی شامل ہو سکتے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہناہے کہ نئے درخواست گزار پہلے سے کامیاب عزیز و اقارب کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں