“حج درخواستیں کامیاب: 10 دسمبر تک کی تمام درخواستیں منظور”

“وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستیں کامیاب قرار دیں”

10 دسمبر تک موصول ہونیوالی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواست گزاروں کو بڑی خوش خبری سنا دی، 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروانے والے تمام 79 ہزار عازمینِ حج کامیاب قرار دے دیئے ۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کی توسیع کے دوران 10 ہزار سے زائد نئی درخواستیں جمع ہوئیں۔
عازمینِ حج کے اصرار پر چند ہزار خالی نشستوں پر ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستیں روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔
وزارتِ مذہبی امور نے نئے حج درخواستگزاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست جمع کرانے کے بعد متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔
کمپیوٹرائزڈرسید پر درج تاریخ اور وقت کے حساب سے ’’پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں