حکومت بلوچستان کا کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان میں بے نظیر کسان کارڈ کا اجراء: وزیر اعلیٰ کی منظوری

حکومت بلوچستان کا صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
حکومت بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زراعت کی سمری پر کسان کارڈ کی منظوری دے دی۔
کسان کارڈ کے تحت بلوچستان کے چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی۔
شاہد رند نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی۔
کسان کارڈ کے لئے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دو سال کے لئے کلاؤڈ سسٹم قائم کرے گی۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ کسان کارڈ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں