حکومت سندھ کا صوبے میں 3 ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ: اہم اقدامات

سندھ میں 3 ہزار نئے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ، حکومت کی نئی پالیسی

حکومت سندھ کا صوبے میں 3 ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے صوبے میں غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز ) کی مدد سے 3 ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
ابتدائی طور پر پانچ اضلاع میں اسکول کھولے جائیں گے، ان اضلاع میں میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، کشمور اور جیکب آباد شامل ہیں۔
سندھ میں کھولے جانے والے اسکول ’ان فارمل لٹریسی ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت‘ تھرڈ پارٹی کی مدد سے چلائے جائیں گے۔
محکمہ اسکول تعلیم اور اسکول چلانے کی خواہش رکھنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے مابین معاہدہ ہوگا۔
اسکول کی عمارت سمیت کتابیں اور وردیاں این جی اوز فراہم کریں گی۔
علاوہ ازیں محکمہ اسکول تعلیم کی مالی معاونت کرے گا۔
اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس ’ڈائریکٹر نان فارمل لٹریسی ایجوکیشن‘ کے دفتر میں 3 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں