“خالد محمود سومرو قتل کیس میں چھ ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے”
خالد سومرو قتل کیس میں تمام ملزمان کو عمر قید، بھاری جرمانے
سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں تمام ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنادی۔
سکھر کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالرحمٰن قاضی نے جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا 13 دسمبر کو محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تمام چھ ملزمان حنیف بھٹو، مشتاق مہر، الطاف جمالی، لطف جمالی، سارنگ اور دریا خان جمالی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید، اسلحہ کے الزام میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں