“محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کی غفلت سے 77 ہزار میٹرک ٹن گندم خراب”
77 ہزار میٹرک ٹن گندم گوداموں میں خراب ہونے کا انکشاف
محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کے حکام کی غفلت یا لاپرواہی سے 77 ہزار 762 میٹرک ٹن گندم گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پاسکو سے خریدی گئی گندم کی مالیت تقریباً 11 ارب روپے ہے، خراب گندم کا استعمال انسانی صحت کیلئے مضر صحت ہوسکتا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ گوداموں میں پڑی گندم قابل استعمال ہے یا نہیں؟
اس حوالے سے 6 ممبران پر مشتمل اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
سیکرٹری خوراک اشفاق احمد نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹ کے بعد گندم کی کوالٹی چیک کی جائے گی۔
، گندم کس وجہ سے خراب ہوئی وجوہات دیکھی جا رہی ہیں۔
،گندم قابل استعمال ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کمیٹی کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں