کابل میں دھماکا، خلیل رحمان حقانی اور 6 افراد جاں بحق

کابل دھماکے میں وزیر برائے مہاجرین خلیل رحمان حقانی کی ہلاکت

کابل میں دھماکا، وزیر برائے مہاجرین اور حقانی نیٹ ورک کے سنیئر رہنما خلیل رحمان حقانی جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں افغان طالبان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین اور حقانی نیٹ ورک کے سنیئر رہنما خلیل رحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رؤٹرز کے مطابق افغان طالبان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین خلیل رحمان حقانی اور 6 دیگر افراد بدھ کو دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جس کی تصدیق ان کے بھتیجے انس حقانی کی جانب سے کی گئی ہے۔
خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے۔
اور وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے۔
انس حقانی نے کہاکہ ہم نے ایک بہت بہادر مجاہد کو کھودیا ہے اور ہم انہیں اور انکی قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔
دوسری جانب افغان میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ کابل میں ہونے والا دھماکا وزارت مہاجرین کے دفتر کے اندر ہوا ۔
جو دارالحکومت میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد شدید ترین دھماکا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں