خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کے لیے کھول دیا گیا

خنجراب پاس کا افتتاح: موسم سرما میں سیاحت کا نیا دور شروع

خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما میں سیاحت کیلئے کھول دیا گیا
پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع خنجراب پاس کو پہلی بار موسم سرما کے دوران سیاحت کے لیے کھول دیا گیا۔
تاجکستان کی سرحد پر واقع چین کے شہر تاشکرگن میں اس موقع پر ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
، اس دوران دونوں ممالک کی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص کیا گیا اور آتش بازی نے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
تقریب کے بعد 21 مندوبین کو لے کر ایک سیاحتی بس چین سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر کے معاون راجا عظیم الامین نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
تاشکرگن کے ڈپٹی کمشنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے سفر سے علاقے میں معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں