“خیبرپختونخوا حکومت کا گورنر کو جامعات چانسلر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ”

“خیبرپختونخوا حکومت کا نیا فیصلہ: گورنر کو جامعات چانسلر کے عہدے سے ہٹایا جائے گا”

خیبرپختونخوا حکومت کا گورنرکو جامعات چانسلرکےعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے گورنرکو جامعات چانسلرکےعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ۔
مجوزہ ترمیمی بل کے تحت صوبے کی جامعات کے چانسلراب گورنر نہیں بلکہ وزراعلی ہوں گے۔
گورنرخیبرپختونخوا کی جامعات چانسلر کی کرسی خطرے میں پڑگئی ہے۔
صوبائی وزیر قانون نے خیبر پختونخوا جامعات ترمیمی بل 2024 اسمبلی میں پیش کر دیا ہے ۔
جس کے مطابق مجوزہ ترمیمی بل کے تحت صوبے کی جامعات کے چانسلرکا عہدہ گورنرسے لے کر وزیر اعلی کو دیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیمی بل میں جامعات وائس چانسلرکی تقریری کا اختیار بھی وزراعلی کو تفویض کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
جبکہ وائس چانسلر کی تقریری تعیناتی کا دورانیہ چارسالہ مدت ہوگا ۔
تعیناتی کے2 سال بعد وائس چانسلر کی کارکرگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
65 فیصد سے کم کارکردگی رپورٹ پر اسکا دورانیہ ختم کیا جا سکے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں