“دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت اور کلچر: خواجہ آصف کا بیان”

“خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہرا معیار تحریک انصاف کی پہچان ہے”

دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت اور کلچرہے،خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذاکرات اچھی بات مگر بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی کون دے گا؟ وہ تو دن میں کئی رنگ بدلتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مذاکرات چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ تک حلال اور حکومت سے حرام تھے ۔
یہ دوغلا پن اور دہرا معیار تحریک انصاف کی شناخت اور کلچرہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جنرل باجوہ اور فیض ضامن ہوتے تھے ۔
یہ تب کی بات ہے جب محبت جوان تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر ہلاکتوں کی تعداد بتاتے ہیں لیکن ثبوت فراہم نہیں کرتے۔
رینجرز اور پولیس کی شہادتوں کا اعتراف تو دور ذکر تک نہیں کرتے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں