“دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ثابت قدمی: بلاول بھٹو کا پیغام”

“بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم ہے”

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی۔
اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہِ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
انہوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کیا، ۔
شہید طلبہ اور اسٹاف ممبرز کے اہل خانہ کے حوصلے اور بہادری کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں