حکومت اور جے یو آئی ایف کے رابطے: دینی مدارس کی رجسٹریشن پر پیشرفت

دینی مدارس کی رجسٹریشن کے نئے مسودے پر حکومت اور جے یو آئی ایف کی مشاورت

مدارس کی رجسٹریشن ،حکومت اور جے یو آئی ایف کے رابطے
دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی ایف کےپس پردہ رابطے جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن بارےنیا مسوودہ جے یو آئی ایف کو دے دیا ہے۔
،سینیٹر کامران مرتضیٰ اور حکومت کی قانونی ٹیم کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
، جے یو آئی ایف کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق آپشن دیا گیا کہ وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن چاہیے تو حکومت تعاون کیلئے تیار ہے۔
، نئی قانون سازی پراگر ڈی سی، وزارت داخلہ کے تحت رجسٹریشن کروانا چاہتے ہیں تویہ آپشن بھی ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مولانا فضل الرحمان کو مشاورت سے آگاہ کر دیا۔
، مولانا فضل الرحمان پارٹی کی مجلس شوری اور دینی مدارس کو اعتماد میں لےکر جواب دیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں