رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری: وفاقی کابینہ کی جانب سے مخالفت کا سامنا

رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری: وفاقی کابینہ نے فیصلے میں تاخیر کی

کابینہ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دے سکی
وفاقی کابینہ نے چند وزرا کی مخالفت کی وجہ سے رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہیں دی۔
جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو دوبارہ سفارشات دوبارہ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
، اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 5 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں ۔
جس پر متعدد وفاقی وزرا کی جانب سے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر سخت مخالفت کی گئی۔
وزرا کی مخالفت پر کابینہ سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے کی منظوری نہ دے سکی۔
، وزیراعظم نے کمیٹی کو سفارشات دوبارہ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں