“روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے: ڈوما نے بل کی منظوری دی”
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب پہنچ گیا
روس، افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی طرف ایک اور قدم آگے بڑھ گیا اور اس کی پارلیمنٹ نے ایک ایسے قانون کے حق میں ووٹ دے دیا۔
جس سے طالبان کو ماسکو کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگی۔
روس کی انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، ڈوما نے اس سلسلے میں تین ضروری بلز میں سے پہلے بل کی منظوری دے دی۔
فی الحال کوئی بھی ملک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا جس نے اگست 2021 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔
جب امریکا کی زیر قیادت افواج نے 20 سال کی جنگ کے بعد افراتفری میں ملک سے انخلا کیا تھا۔
تاہم روس بتدریج طالبان کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کر رہا ہے۔
، جس کے بارے میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ اب وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے اتحادی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں