“سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں کمی، 57323 مقدمات رہ گئے”
سپریم کورٹ؛ زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں کمی آنا شروع
سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
پندرہ دسمبر تک سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 57323 ہوگئی۔
جب کہ رواں سال اکتوبر میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔
عدالت عظمیٰ میں زیرالتواء دیوانی اور سروس کیسز کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے، ۔
سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر فوجداری مقدمات 15 ہزار سے زائد ہیں۔
دستاویز کے مطابق یکم سے 15 دسمبر تک 1864 مقدمات دائر اور 1875 نمٹائے گئے ۔
جب کہ جیلوں میں موجود سزا یافتہ افراد کی 3245 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں