پاکستان کی سائبر سیکیورٹی: دشمن کے حملوں سے قومی سلامتی کا تحفظ
دشمن ہر وقت سائبر حملوں کیلئے تیار بیٹھا ہے، شزہ فاطمہ
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ’ایکس‘ کا استعمال 2 فیصد سے بھی کم پاکستانی کرتے ہیں۔
ایکس کو وزارت داخلہ کی ہدایت پر بند کیا گیا، قومی سلامتی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے کہا کہ دشمن ہر وقت سائبر حملوں کے لیے تیار بیٹھا ہے۔
، ان سائبر حملوں کو ہم نے روکنا ہے، یہاں مذہبی بنیاد پر اور سماجی مواد پر ایشوز ہوجاتے ہیں۔
، ایسے مواد کو پی ٹی اے بلاک کرتی ہے، ہم نے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبوں کے وزرائے داخلہ کی مدد سے ڈیٹا لے کر ٹارگٹ علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا۔
، پورے ملک کو متاثر نہیں کیا، یہ پہلی بار ہوا ہے، ہم نے آزاد اظہار رائے پر پابندی لگانی ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی نہ چلتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں