سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، گلگت بلتستان کی جھیلیں اور آبی آبشار جم گئیں
سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جھیلیں، آبشار جم گئے
ملک بھر میں کڑکڑاتی سردی کے ڈیرے ہیں اور شہری ٹھنڈ سے ٹھٹھر رہے ہیں۔
بالائی علاقوں میں برف کی سفید چادر ہے ہر منظر دلکش ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں آبشاریں اور ندیاں جم گئیں۔
گلگت میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت منفی 8 تک گرگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دس برس پہلے یہ منفی 3 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
سکردو کا اوسطاً درجہ حرارت منفی11 ڈگری تک جاپہنچا، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سخت سردی کا راج ہے۔
پونچھ میں بنجوسہ جھیل بھی جم گئی۔ بالائی وادی نیلم میں پارہ منفی 19 سے نیچے آگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں