سرکاری حج اسکیم 2024 کے کوٹے میں کمی، وزارت کی حکمت عملی
سرکاری حج اسکیم ، درخواست دینے والے تمام شہری حج ادا کرسکیں گے
رواں سال سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے ۔
سرکاری حج اسکیم میں تین مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود ہدف سے سات ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔
اور تیسری مدت ختم ہونے تک 28 ہزار حج درخواستیں موصول ہوسکیں ۔
جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے ۔
وزارت مذہبی امور نے سات ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پر کرنے کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق باقی کوٹہ پر حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دینے پر غورکیا جارہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں