سوہاوہ میں 30 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد، ایک ملزم گرفتار
سرکاری ہسپتالوں کی ادویات اوپن مارکیٹ میں فروخت
سرکاری ہسپتالوں کی ادویات اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ میں 30 لاکھ سے زائد مالیت کی سرکاری ادویات برآمد ہوئیں۔
، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کے ہمراہ سوہاوہ میں چھاپہ مارا۔
سوہاوہ میں چھاپے کے دوران موقع سے 30 لاکھ سے زائد مالیت کی دوائیاں برآمد کی گئی۔
، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق برآمد ہونے والی ادویات فیڈرل گورنمنٹ ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں۔
، سرکاری ہسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والا ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔
،گرفتار ملزم عامر نفیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں