سکریپ کی آڑ میں بیٹریوں کی سمگلنگ کا انکشاف، پاکستان کسٹمز نے ناکام بنائی کوشش

کراچی میں سکریپ کی آڑ میں بیٹریوں کی سمگلنگ ناکام، کسٹمز نے بڑی کارروائی کی

سکریپ کی آڑ میں بیٹریوں کی سمگلنگ کا انکشاف
پاکستان کسٹمز نے سکریب کی آڑ میں کروڑوں روپے قابل استعمال سولر بیٹریاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل کراچی کے آئی سی آئی پل کے قریب کچھ ٹرک معمول کے مطابق گزر رہے تھے۔
، ان ٹرکوں پر کنٹینرز لوڈ تھے، اچانک کچھ گاڑیاں آتی ہیں اور ٹرکوں کو رکنے کا اشارہ کرتے ہیں۔
ٹرک ڈرائیوروں نے سرکاری گاڑیاں دیکھتے ہی فوراً ٹرکوں کو روک لیا۔
ٹرک ڈرائیور نے کسٹمز حکام کو بتایا کہ کنٹینر سیل ہیں، وہ اپنی کمپنی کو بتائے بغیر کنٹینرز نہیں کھول سکتے۔
اس دوران ایک ڈرائیور نے کسٹمز حکام کو بتایا کہ ان کنٹینرز کو کلیئر کروانے والی کمپنی کا ایک فرد ان کے ساتھ موجود ہے۔
اس فرد کو بلایا گیا اور کنٹینرز میں موجود مال کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔
، کلیئرنگ ایجنٹ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کسٹمز اہلکاروں نے ٹرک روکنے کا فیصلہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں