مریم نواز: سیاسی مخالفت کی وجہ سے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر مجھے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا۔
ہونہار سکالر شپ پروگرام کے فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح جب آ رہی تھی تو لاہور کا موسم خراب تھا۔
، نوازشریف پریشان تھے کہ موسم خراب ہے ، میں نے کہا میرے بچے میرا انتظار کررہے ہیں،۔
جن جن بچوں کو سکالر شپس ملیں ان کو بہت بہت مبارکبادہو، مجھے لگ رہا ہے میرے ملک کا مستقبل اچھے ہاتھوں میں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم 30ہزار سکالر شپس دے رہے ہیں، 60فیصد سکالر شپس ہم لڑکیوں کو دے رہے ہیں،۔
پوری کوشش ہے اگلےسال سکالر شپس کو 50ہزار تک لے کر جاؤں،امیر کا بچہ بڑی یونیورسٹیز میں جاسکتا ہے۔
تو محنتی بچے بھی ان ہی اداروں میں پڑھ سکتے ہیں، یہ آپ کا حق تھا جو میں نے دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں