پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انٹرنیٹ میں خلل، حکومت کی وضاحت
سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے، حکومت
حکومت نے قومی اسمبلی کے فلور پر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انٹرنیٹ میں حالیہ خلل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نگرانی کا اعتراف کیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران انٹرنیٹ کی سست رفتار اور سوشل میڈیا پر مبینہ پابندیوں پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کابینہ ڈویژن کے پارلیمانی سیکریٹری ساجد مہدی نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کو دوسرے ممالک کی طرح بے لگام نہیں چھوڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے لہٰذا ہمیں کسی نہ کسی قسم کی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
یہ معاملہ اس وقت زیر بحث آیا جب ایوان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی عالیہ کامران کی جانب سے ملک میں انٹرنیٹ کی تعطل کے بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس پر غور کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں