ایران کا بیان: شامی اپوزیشن کی اسرائیل سے دوری ہمارے لیے اہم ہے

ایران کا موقف: شامی اپوزیشن کی اسرائیل سے دوری پر اہم تبصرہ

شامی اپوزیشن کی اسرائیل سے دوری ہمارے لیے اہم ہے، ایران
ایران کا کہنا ہے کہ شامی اپوزیشن کی اسرائیل سے دوری ہمارے لیے اہم ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجری نے کہا ہے کہ تہران شام میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔
اور شام کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل فاتح اپوزیشن گروپوں کے رویے اور کارکردگی کو دیکھنے کا منتظر ہے۔
فاطمہ مہاجری نے ہفتہ وار میڈیا کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ صیہونی حکومت سے ان کی دوری ان عوامل میں سے ایک ہے جو ہمارے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ الاسد حکومت گر گئی کیونکہ معزول صدر اپنے لوگوں سے بات کرنے میں ناکام رہے اور ان کی فوج انکے لیے لڑنے کو تیار نہیں تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں