ترجمان دفتر خارجہ: شام سے 300 پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچے
شام سے 300 پاکستانی وطن پہنچ گئے،ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شام سے 300 سے زائد پاکستانی بحفاظت ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام سے وطن واپس آنے والوں میں زیارت کیلئے جانیوالے افراد بھی شامل ہیں۔
300 سے زائد پاکستانی شام سے بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں۔
پاکستانیوں کو فوری طور پر ویزا دینے پر لبنان حکومت کے مشکور ہیں۔
ہمارا سفارت خانہ شام میں تمام پاکستانیوں کی معاونت کررہا ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی کی مذمت کرنی چاہئے۔
،عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے، شام کی سلامتی اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں