پاکستان کی شام کے معاملے پر نیوٹرل پوزیشن، پاکستانیوں کی واپسی کا انتظام کیا جا رہا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شام کے معاملے پر نیوٹرل پوزیشن رکھی ہوئی ہے، پاکستانیوں کی واپسی کا انتظام کرنا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ شام میں چنددنوں میں حالات یکسرتبدیل ہوگئے۔
شام کےمعاملےمیں پاکستان نےسفارتی طورپرنیوٹرل پوزیشن رکھی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے 250 زائرین شام گئے ہوئے ہیں اور پرانے وقتوں سے پاکستانی وہاں آباد ہیں۔
ان کی واپسی کا انتظام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل لبنان کے وزیر اعظم سے بات ہوئی ہے۔
لبنانی وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر ویزہ بھی پاکستانیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دوں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میری شام اور لبنان میں سفراء سے بات ہوگئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں