“شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے: عوام کو ملک کا فیصلہ کرنے دیں”

“شاہد خاقان عباسی نے سیاسی نظام کی ناکامی پر شدید تنقید کی”

عوام کو ملک کا فیصلہ کرنے دیں: شاہد خاقان
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں تمام خرابیوں کی وجہ الیکشن چوری ہے،عوام کو ملک کا فیصلہ کرنے دیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فیصلہ نہیں کرنے دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟
سیاسی انتشار ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، رول آف لا نہیں ہوگا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ سیاسی نظام کی ناکامی اور ترقی نہ کرنا مہنگائی کی وجہ ہے۔
ہم آئی ایم ایف کو خود کہتے ہیں ہم نالائق ہیں، خود معیشت چلانے کے قابل ہوں تو آئی ایم ایف کی کوئی ضرورت نہیں۔
جن ملکوں نے اپنا نظام نہیں بدلا انہوں نے ترقی نہیں کی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہری ٹیکس نہیں دیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں