شبلی فراز کی جگہ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں شامل

شبلی فراز کی جگہ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر: جوڈیشل کمیشن کی نئی تبدیلی

شبلی فراز کی جگہ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں شامل
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر شبلی فراز سے مشاورت کے بعد ان کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ممبر تعینات کردیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر بیرسٹر علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے ممبر کے لیے ارسال کیا تھا۔
سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔
گزشتہ روز سینیٹ میں قائد خزب اختلاف شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
جب کہ اس سے ایک روز قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈران نے عدالتوں میں کیسز کے باعث جوڈیشل کمیشن سےاستعفیٰ دیا تھا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے باعث شبلی فراز اور عمر ایوب کے فیصل آباد سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں