“شرح سود میں کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس بڑھا”

“پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، شرح سود میں کمی کا اثر، 100 انڈیکس 116 ہزار تک پہنچا”

شرح سود میں کمی‘اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردستی تیزی کا رجحان رہا،۔
بینچ مارک 100 انڈیکس 2 ہزار 75 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار کی نئی حد بھی عبور کرگیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1867 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے،۔
کاروبار کے دوران دوپہر 12 بجکر 9 منٹ پر 100 انڈیکس 2 ہزار 93 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 341 کی سطح پر پہنچ گیا۔
پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1867 پوائنٹس یا 1.63 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 169 کی سطح پر بند ہوا، ۔
یاد رہے کہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں