وزارت قانون و انصاف نے ضابطہ فوجداری ترامیم کا اعلان کیا
وفاقی کابینہ کی ضابطہ فوجداری ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری
وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ ترامیم کو پارلیمنٹ میں بحث اور قانون سازی کیلئے پیش کیا جائے گا۔
وزارت قانون و انصاف نے ضابطہ فوجداری 1898 میں جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا۔
وزیر قانون و انصاف اعظم تارڑ نے پاکستان کے عدالتی ڈھانچے کو جدید بنانے کے سلسلہ میں تاریخی اقدام کرتے ہوئے 1898 کے کریمنل پروسیجر کوڈ (یعنی ضابطہ فوجداری) میں وسیع پیمانے پر اصلاحات پیش کیں۔
، وفاقی کابینہ نے مجوزہ ترامیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی سربراہی میں اس سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹی نے اس ضابطہ میں ترامیم کی تجویز دی ہے۔
،یہ ترامیم بار کونسلز، نامور وکلا، پراسیکیوٹرز اور ججوں کے ساتھ جامع مشاورت کی عکاسی کرتی ہیں۔
تاکہ ماہرین کی رائے میں وسیع رینج کو یقینی بنایا جا سکے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں