ضلع کرم میں بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد: بیرسٹر سیف کی وضاحت

ضلع کرم میں 100 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد: مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

ضلع کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ضلع کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم پہنچائی جا رہی ہیں۔
مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے جاری بیان میں کہا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر ضلع کرم پہنچائی جا رہی ہیں۔
چند شرپسند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے تحفظ اور دائمی امن کے قیام کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔
ضلع کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں